وفاقی حکومت کی بی این پی مینگل کو منانے کی کوششیں

317

وفاقی حکومت نے بلوچستان نیشنل پارٹی کو منانے کی کوششیں شروع کر دیں ہے او ر اس ضمن میں حکومت  نےسردار اختر مینگل سے پہلا باضابطہ رابطہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ  صادق سنجرانی نےبلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل سے پارلیمنٹ لاجز میں اہم ملاقات کی،ملاقات میں چیئرمین سینیٹ نے پرویزخٹک کی سربراہی میں قائم مذاکراتی کمیٹی کا پیغام سردار اختر مینگل تک  پہنچایا اور مذاکراتی کمیٹی کی طرف سے جلد ملاقات کی اطلاع بھی دی۔

اس موقع پر سردار اختر مینگل نے اپنے موقف دہراتے ہوئے کہا کہ جو کرنا تھا کرلیا اب میرے پاس کرنے کو کچھ نہیں،اب جو کچھ پیشرفت کرنا ہے حکومت کو کرنا ہے،جس پر چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ آپ کا پیغام مذاکراتی کمیٹی کو پہنچا دوں گا مگر ہمیں آپکو ساتھ لیکر چلنا ہے،بلوچستان کے مسائل کے حل کے لئے ہم ملکر زیادہ موثر کوششیں کرسکتے ہیں۔

بعد ازاں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار اختر مینگل نے کہا کہ صادق سنجرانی کا تحریک انصاف سے تعلق نہیں،صادق سنجرانی حکومت کے اتحادی اور چیئرمین سینٹ ہیں اسی لئے وہ آئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینٹ جاننا چاہتے تھےکہ ایسا کیوں ہوا،چیئرمین سینٹ سے کہا ہے جاکر حکومت سے پوچھیں معاہدوں پر عمل کیوں نہیں ہوا،اگر معاہدوں پر کچھ عمل ہوا ہے تو کتنا ہوا ہے حکومت سے پوچھیں۔