کاجو، ڈپریشن سے بچاؤ کا بہرین ذریعہ

515

کاجو میں اُس مرض کا علاج ہے جس میں آج کل ہر تیسرا یا چوتھا پاکستانی مبتلا ہے۔

اگر آپ ڈپریشن کا شکار ہیں اور علاج سے تنگ آچکے ہیں تو ہم آج آپکواس کا قدرتی علاج بتائیں گے۔یہ قدرتی علاج آسان ہونے کے ساتھ ساتھ مزیدار بھی ہے۔ ماہرین غذائیات کی رائے کے مطابق ”کاجو“ کے نام سے جانا جانے والا خشک میوہ ڈپریشن سے بچاﺅ کا بہترینعلاج ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کاجو میں وٹامن، فائبر، منرلزاور دیگر کئی قسم کے اجزاء پائے جاتے ہیں جو کئی خطرناک بیماریوں سے بچاﺅ کا زریعہ ہیں۔ علاوہ ازیں کاجو میں کئی منرلز جیسے پوٹاشیم ، میگنیز، کاپر، سیلینیم، زنک اور آئرن بھی وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔

کاجو میں پایا جانے والا ایک اہم جز ٹریپٹو فان قدرتی طور پر انسانی مزاج کو قابو میں رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ماہرین صحت کی رپورٹ کے مطابق ٹریپٹو فان ذہنی دباﺅ کو کم کرنے کے ساتھ نیند میں پیدا ہونے والے خلل کا خاتمہ کرتا ہے اور بڑھتے بچوں کی بہتر نشو نما میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

واضح رہے ڈیپریشن سے بچاﺅ کیلئے بنائی جانے والی بیشتر ادویات میں کاجو لازماً شامل کیا جاتا ہے۔ مزید برآں کاجو میں کچھ ایسے فیٹی ایسڈز بھی پائے جاتے ہیں جو کولیسٹرول کو قابو میں رکھنے اور دل کی بیماریوں سے نجات دلانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

‎سٹی یونیورسٹی آف لندن کے ماہرین صحت کی جدید تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کاجو کا استعمال ذیابیطس کے علاج میں انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کاجو میں ایسے قدرتی اجزاء پائے جاتے ہیں، جو خون میں موجود انسولین کو عضلات کے خلیوں میں جذب کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں جبکہ کاجو میں پائے جانے والے ”ایکٹو کمپاونڈز“ ذیابیطس کو بڑھنے سے روکنے اور اس میں موجود پوٹاشیم جسم میں موجود شوگر کی سطح کو برقرار رکھنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔