پنجاب بھرمیں 624ٹریفک حادثات،4افراد جاں بحق، 682 زخمی

103

لاہور (این این آئی) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 624 روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں4افراد جاں بحق جبکہ682افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے اسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔ 297 معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثے پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے اسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (70فیصد )موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 257ڈرائیوز،کم عمر ڈرائیور 23 مسافر 319 اور 110پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ145ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت 152 متاثرین کے ساتھ پہلے ملتان 32 حادثات میں 47 متاثرین کے ساتھ دوسرے اورفیصل آباد 43 حادثات میں 53 متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ان ٹریفک حادثات کے کل686 متاثرین میں563مرد اور123 خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوں میں 132 افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور375افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ179زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں631موٹر سائیکلز،76آٹو رکشے،57موٹر کاریں، 19 وین 5 مسافر بسیں ،20ٹرک اور86دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔