پارٹی نظم وضبط کی خلاف ورزی قابل مذمت ہے، وزیر اعظم

455

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے فواد چوہدری کے بیان پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا  ہےکہ پارٹی ڈسپلن پر عمل کرنا سب کی ذمہ داری ہے،پارٹی نظم وضبط کی خلاف ورزی قابل مذمت ہے۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت ترجمانوں کا اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں ملک کی سیاسی صورت حال پر مشاورت کی گئی۔

فوادچوہدری کےانٹرویوپرعمران خان نے تنبیہ کرتے ہوئے کہاکہ آئندہ کوئی پارٹی رہنمامتنازع بیان نہیں دےگا،فوادچوہدری نےپارٹی کے نظم وضبط کی خلاف ورزی کی، پارٹی کےنظم وضبط کی خلاف ورزی کی اجازت کسی کونہیں دیں گے۔

اجلاس میں طیارہ حادثے کی رپورٹ پر بھی گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ پہلی مرتبہ کسی حادثےکی رپورٹ منظرعام پرہم لائے ہیں، اس پر میں وفاقی وزیر کو خراج تحسین پیش کرتاہوں، ہمارے دور میں ہی چینی اورآٹےکی رپورٹ بھی پبلک کی گئی۔

انہوں نے مزید کہاکہ ملک میں  جواہر کے شعبے کے فروغ سے نوجوانوں کو بے شمار نوکریاں ملیں گی ،قدرت نے پاکستان کو بے شمارقدرتی وسائل سے نوازا ہے،بد قسمتی سے ماضی میں ان وسائل پر کوئی توجہ نہیں دی گئی،  قیمتی جواہر کے مصدقہ ذخائراورشعبے میں کام کرنے سے ملک ترقی کرے گا۔