جنوبی ایشیا میں امن کیلئےمسئلہ کشمیر کاحل ہوناضروری ہے، وزیر خارجہ

427

اسلام آباد : وزیر خارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی کا کہنا ہےکہ جنوبی ایشیا میں امن کےقیام کیلئےمسئلہ کشمیر کاحل ہوناضروری ہے۔

شاہ محمودقریشی نےتحریک انصاف کے سینٹرل پنجاب کےصدراعجازاحمدچودھری سے ملاقات کی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نےدنیاکےہرفورم پر مسئلہ کشمیر کواجاگرکیاہے،بھارت نےمقبوضہ کشمیرمیں نہتےکشمیریوں پرظلم و ستم کےپہاڑتوڑدیےہیں، بھارت جیساکرےگاویساہی جواب دیاجائے گا۔

وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کےخلاف فالس فلیگ آپریشن کا بہانےتلاش کررہاہے اور ایک بار پھر پاکستان کے خلاف میلی آنکھ اٹھانے کی کوشش کررہاہے۔