سرگودھا ،ڈکیتی میں مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ ،راہگیر جاں بحق

90

سرگودھا(این این آئی)زمیندار محمد اعجاز موٹر سائیکل پر شہر سے گائوں جا رہا تھا کہ نواحی چک 67 شمالی کے قریب ڈاکوؤں نے روک لیا اور مزاحمت پر محمد اعجاز پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس میں شدید زخمی زمیندار محمد اعجاز کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زمیندار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے سات یوم تک زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔پولیس نے مقتول زمیندار کی نعش پوسٹ مارٹم کے لیے تحویل میں لیکر واردات پر درج اقدام قتل کو قتل میں ترمیم کر کے تفتیش تیز کر دی۔