ٹائیگرزفورس نے امدادی کاموں میں بھر پورحصہ لیا، عثمان ڈار

109

سیالکوٹ(اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجواناں
عثمان ڈار نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پاکستان کے طول و عرض میں10لاکھ نوجوانوں نے خود کو بطور ’’ پرائم منسٹر کورونا ریلیف ٹائیگر‘‘ رجسٹرڈ کرایا اور رمضان المبارک سے لے کر اب تک ڈھائی لاکھ رضا کار وں نے احساس کفالت (امدادی رقوم )پروگرام، مساجد میں ایس اوپیز، یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیائے ضروریہ کی ہر خاص و عام کو خریداری کے لیے معاونت ، بے روزگاروں کے احساس پروگرا م میں رجسٹریشن ، مستحقین میں راشن کی تقسیم اور ایڈمنسٹریشن میں کمی کوتاہیوں کی نشاندہی میں حکومت کا ساتھ نبھایا ہے ۔ جس پر ہمارے رضا کار خراج تحسین کے مستحق ہیں ۔ یہ بات انہوں نے تحصیل سیالکوٹ میںــ’’ پرائم منسٹر کورونا ریلیف ٹائیگر‘‘ کی اینڈ رائڈ فون موبائل ایپ اور ـ’’ پرائم منسٹر کورونا ریلیف ٹائیگر‘‘ کے رضا کاروں میں کارڈ ز کی تقسیم کے آغاز کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر چودھری محمد اخلاق ، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر ناصر محمود بشیر ، ڈی پی او سیالکوٹ کیپٹن ر مستنصر فیروز، ڈی جی انفارمیشن بورڈ آف ٹیکنالوجی فیصل یوسف، اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ جویریہ مقبول رندھاوا،بیر سٹر جمشید غیاث بھی موجود تھے ۔