گلگت بلتستان: میرافضل خان نے نگران وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

171

گلگت (اے پی پی) نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان میرافضل خان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے، گورنر گلگت بلتستان راجا جلال مقپون نے ان سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس گلگت میں منعقد ہوئی جس میں سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن،سابق ارکان اسمبلی گلگت بلتستان اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔اس سے پہلے 23 جون کی رات بارہ بجے گلگت بلتستان اسمبلی اپنی 5 سالہ مدت پوری کرنے کے بعد تحلیل ہوگئی ۔ وزارت قانون نے وزراء،مشیروں، معاونین خصوصی اور پارلیمانی سیکرٹریز کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹی فکشن جاری کردیاہے جس کے بعد وزراء ،مشیر اور معاونین خصوصی سابق ہوگئے ہیں۔