ملکی دفاع کےلیے فرض ادا کرتے رہیں گے، آرمی چیف

346

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ملکی دفاع کےلیے قومی حمایت کے ساتھ فرض ادا کرتے رہیں گے۔

پاک فوج کے ترجما ن آئی ایس پی آر نے سماجی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا، لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے  دورے کے موقع پر آرمی چیف کا استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہاکہ آرمی چیف نے نیشنل سیکیورٹی اور وار کورس کے شرکاء سے خطے کی سیکیورٹی کی  صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ درپیش چیلنجزجامع قومی حکمت عملی کا تقاضہ کرتے ہیں ،چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ریاستی اداروں کا مضوط ہونا ضروری ہے۔

آرمی چیف نے  ملک میں دیر پا امن سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں دیر پا اقتصادی وسماجی ترقی محفوظ ماحول سے جڑی ہے، پاک فوج دیر پا محفوظ ماحول دینے کی ہر ممکن کوشش کرتی رہے گی۔