ایسی سنت نبوی، جوکئی جان لیوا امراض کا علاج ہے

569

خلال کرنا سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے لیکن طبی ماہرین اس کی افادیت آج کی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے سمجھ پائے ہیں۔

خلال کرنا بظاہر ایک عام بات لگتی ہے لیکن اس پر عمل کرنا آپ کو متعدد جان لیوا امراض سے بچا سکتا ہے۔ یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔ یہ تو پہلے ہی ثابت ہوچکا ہے کہ مسوڑوں کے امراض ذیابیطس، امراض قلب، خون کی شریانوں کے مسائل یا جوڑوں کے درد کا خطرہ بڑھاتے سکتے ہیں لیکن تحقیق کے مطابق خلال کرنا منہ کے اندر جرثوموں کی مقدار کم کرتا ہے اور منہ میں سوجن کا امکان بھی ہوجاتا ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ منہ کی صحت برقرار رکھنا بیکٹریا کو دوران خون میں جانے سے روکتا ہے کیونکہ جب خلال کو معمول بنایا جائے گا تو مسوڑوں میں سوجن نہیں ہوگی جس سے خون نکلنے کا امکان بھی کم ہوگا اور اس طرح متعدد جان لیوا امراض سے تحفظ ملے گا۔

اس سے قبل امریکن ڈینٹل ایسوسی ایشن نے بھی اپنی ایک تحقیق میں بتایا ہے کہ درمیانی عمر میں لوگوں کو دانتوں کے مسائل کا سامنا اس لیے ہوتا ہے کیونکہ وہ خلال نہیں کرتے۔ ایسوسی ایشن نے بتایا کہ دن میں کم از کم ایک بار دانتوں کا خلال کرنے سے دانتوں کے اس درمیانی خلاء میں بیکٹریا کو ہٹانے میں مدد ملتی ہے جہاں ٹوتھ برش پہنچ نہیں پاتا۔