پنجاب ٹیچرز یونین اساتذہ کے حقوق کیلیے سرگرداں ہیں،چودھری سرفراز

106

لاہور(نمائندہ جسارت)پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر چودھری محمد سرفراز، سید سجاد اکبر کاظمی، رانا لیاقت علی،امتیاز طاہر، جام صادق، رانا انوار، رانا الطاف حسین، ساجد محمود چشتی، عبدالقیوم راہی ، سعید نامدار، افضل کیانی، رحمت اللہ قریشی، عبد الطارق نیازی ، رانا طارق، رائو عابد، عابد محمود ڈوگر، صفدر کالرو، مرزا اختر بیگ اور منیر انجم و دیگر نے کہا ہے کہ پنجاب ٹیچرز یونین اساتذہ کی واحد نمائندہ تنظیم ہے ۔اساتذہ حقوق کے تحفظ اور دفاتر میں کرپشن پر آواز اٹھانا پنجاب ٹیچرز یونین کا نصب العین ہے۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لودھراں کے ذمے داران کرپٹ اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے پنجاب ٹیچرز یونین کے صدر رانا فاروق کو انتقام کا نشانہ بنا رہے ہیں ۔تعلیمی دفاتر پبلک آفس ہیں رانا فاروق کی طرف سے عرصہ دراز سے دفاتر میں پرکشش پوسٹوں پر براجمان اہلکاروں کی کرپشن اور اساتذہ کے جائز حقوق ریگولرائزیشن ، ان سروس پروموشن ، لیو انکیشمنٹ کے التوا کی نشاندہی کرنے پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لودھراں کی طرف سے اسے انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جس کی ہم پر زور مذمت کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجو کیشن اتھارٹی لودھراں کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ رانا فاروق کے خلاف انتقامی کارروائیاں بند کریں اور اپنے دفاتر میں موجود کرپٹ اہلکار جو کئی کئی سالوں سے پر کشش سیٹوں پر تعینا ت ہیں اور افسران کی آنکھوں کا تار ا بنے ہوئے ہیںکو فی الفور ٹرانسفر پالیسی 2013ء اور لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اسکولوں میں ٹرانسفر کرکے دفاتر کو کرپٹ اور اساتذہ دشمن اہلکاروں سے پاک کیا جائے ۔لہٰذا صوبائی وزیر تعلیم اور سیکرٹر ی تعلیم ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لودھراں کے کرپٹ اہلکاروں کی سرپرستی اور رانا فاروق صدر پنجاب ٹیچرز یونین لودھراں کے خلاف انتقامی کارروائی کا نوٹس لیں ورنہ پنجاب ٹیچرز یونین راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہوگی۔