رینجرز پر حملوں میں ملوث سندھ ریولوشنری آرمی کالعدم قرار

301

کراچی:شہر قائد اور اندرون سندھ رینجرز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرنے والی تنظیم سندھ ریولوشنری آرمی کو کالعدم قرار دے دیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے سندھ ریولوشنری آرمی کو کالعدم قرار دے دیا،سندھ ریولوشنری آرمی نے 10 اور 19 جون کو رینجرز پر حملے کیے تھے۔

سندھ ریولوشنری آرمی نے رینجرز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی، ایس آر اے اصغر شاہ، شفیع برفت اور بانی ایم کیوایم کا گٹھ جوڑہے جس کا مقصد صوبے کا امن خراب کرنا ہے۔

وفاقی وزارت داخلہ نے سندھ ریولوشنری آرمی کو کالعدم جماعتوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔

دوسری جانب کالعدم ایس آر اے سربراہ اصغر شاہ سے متعلق سید برادری کے سیدراشدشاہ نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اصغرشاہ کاتعلق ہمارے  خاندان سے ہے، اصغرشاہ کی ایس آراے کوبھارت اورافغان ایجنسیاں چلارہی ہیں، اصغرشاہ سندھ میں تمام دہشت گرد کارروائیوں کاذمہ دارہے۔