عوام کیلئے بری خبر، حکومت پیٹرول بم گرانے کو تیار

509

اسلام آباد: اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 25 روپے تک اضافے کی سفارش کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار کرلی ہے، جس میں پیٹرول کی قیمت میں 25 روپے 58 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 21 روپے 31 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 23 روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش ہے جبکہ  لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی 17 روپے 84 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

اگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری منظور ہوجاتی ہے توپٹرول کی نئی قیمت 100 روپے 10 پیسے، ڈیزل کی نئی قیمت 101 روپے 46 پیسے، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 59 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 55 روپے 98 پیسے ہوجائے گی۔