بھارتی فوج کی جارحیت سے مزید 3 کشمیری نوجوان شہید

294

بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں ریاستی دہشت گردی کے دوران فائرنگ کرکے مزید تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع پلواما میں بھارتی فوج نے نام نہادسرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔

میڈیا کا کہنا ہے کہ ضلع پلواما کے علاقے ترال میں گزشتہ  رات سے ہی بھارتی فوج نے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر رکھا تھا جب کہ علاقے میں انٹرنیٹ سروس کو بھی معطل کردیا گیا تھا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی درندگی کے باعث کل سے لیکر اب تک شہید کشمیری نوجوانوں کی تعداد 5 تک پہنچ گئی ہے۔