عالمی مارکیٹ میں تیل مہنگا ہونے کے باوجود کم قیمتیں بڑھائیں، وزیراعظم

307

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل مہنگا ہونے کے باوجود ملک میں تیل کی قیمتیں کم بڑھائی ہیں، پاکستان خطے میں سب سے سستا تیل دینے والا ملک ہے۔

حکومتی و اتحادی ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ مشکل ترین حالات میں مجبورا مشکل فیصلے کرنا پڑتے ہیں، رواں سال کا بجٹ مشکل ترین مالی حالات میں پیش ہوا، مشکل وقت سے گزررہے ہیں لیکن آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ اجلاس میں تمام ارکان کی حاضری ضروری ہے،ارکان پارلیمنٹ کے مسائل سے واقف ہوں،کورونا صورت حال کے پیش نظر ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں کم ہوئیں، حکومت تمام اتحادی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہماقیا کا پیچھا چھوڑوں تو سب اچھا ہوجائے گا، چینی، پی آئی اے حادثہ رپورٹ پبلک کرنے کے حوالے سے بہت دباؤ تھا، چاہتا تو نہ کرتا لیکن ہم نے پبلک کیں۔

عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف جمہوری پارٹی ہے سب کو اظہاررائے کی آزادی ہے،پارٹی میں کوئی اختلافات نہیں سب متحد ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کورونا وبا کی روک تھام کے لیے حکومت نے مؤثر حکمت عملی اپنائی۔ کورونا وبا کی  صورت حال میں پہلے دن سے لاک ڈاون کے خلاف تھا،اس بحران سے مقابلے لیے سمارٹ لاک ڈاون کی طرف گئے،آج دنیا لاک ڈاون کی بجائے سمارٹ لاک ڈاون کی طرف جا رہی ہے۔