صحت مند رہنے کے چند اصول

614
1) ریسرچ سے پتہ چلتا ہے کہ صحت مند مثبت رویہ صحت مند مدافعتی نظام کی تشکیل میں مدد کرتا ہے اور مجموعی صحت کو فروغ دیتا ہے۔ آپ کا جسم آپ کی سوچ پر یقین رکھتا ہے ، لہذا مثبت پر توجہ دیں
2) اپنی خوراک میں سبزیوں کا زیادہ استعمال رکھیں۔ اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ پھیپھڑوں، بڑی آنت، چھاتی، غذائی نالی، معدہ، مثانے، لبلبہ اور بیضہ دانی کے کینسر پیدا ہونے کے خطرات انتہائی کم ہوجئیں گے۔
3) آپ، کیا، کب اور کتنا کھاتے ہیں, یہ آپ کے تحول اور آپ کی توانائی دونوں کو برقرار رکھتا ہے، لہذا آپ کو دن بھر کی توانائی حاصل کرنا ضروری ہے اور اس کا بہترین حل یہ ہے کہ پورے دن میں 5 ٹائم کھانا کھائیں اور ہر دفعہ مختلف صحت مند غذائوں کو چُنیں جیسے کہ تازہ پھل اور سبزیاں، میوے وغیرہ۔
4) کیا آپ جانتے ہیں کہ روزانہ کی ورزش آپ کی عمر کے اثرات کو ظاہر کرنے والے تمام بائیو مارکرز کو کم کرسکتی ہے؟ اس میں بینائی کو بہتر بنانا ، بلڈ پریشر کو معمول بنانا، عضلات کو بہتر بنانا، کولیسٹرول کو کم کرنا ، اور ہڈیوں کی کثافت کو بہتر بنانا شامل ہے۔
5) صحت مند ہونے کیلئے ایسے افراد سے بھی تعلقات رکھنا ضروری ہے جو خود بھی صحتمند  ہوں۔ جب آپ پیدل ورزش کیلئے باہر جائیں یا یا صحت بخش کھانا تیار کررہے ہوں تو اپنے خاندان یا دوستوں کو بھی اپنے ساتھ شامل کریں جو صحت کے معاملے میں آپ کے ہم مزاج ہوں۔
6) کچھ وقت لیں اور وہ تمام وجوہات لکھ دیں جن کی وجہ سے آپ ورزش نہیں کرسکتے۔ پھر ہر ایک وجہ کی بنیاد پر غور کریں۔ مثال کے طور پر ، اگر آپ نے ایک وجہ لکھی ہے کہ “وقت نہیں” ہے تو وہ شاید اس یقین پر مبنی ہے کہ ورزش پروگرام میں بہت زیادہ وقت لگتا ہے لیکن اس کا متبادل یہ ہے کہ دن میں صرف 5 منٹ تک ورزش کرنا شروع کریں۔ اس کا مثبت اثر پڑے گا کیونکہ آپ نے ایک صحت مند عادت اپنالی ہے جس کا پہلے کوئی وجود نہیں تھا۔
7)  ورزش کرنے کا مقصد صرف وزن کم کرنا ہوگا تو شائد آپ بیزار ہوجائیں۔ بھاگنے کا مقابلہ یا سائیکلنگ سواری جیسے پروگرام میں رجسٹرڈ ہوں جہاں آپ کسی ٹیم کا حصہ بن سکتے ہوں۔ ایسا کرنے سے آپ کے ورزش کو ایک نیا مقصد مل جائے گا اور دوسروں کے ساتھ رہ کر آپ کو خوشی ہوگی کیونکہ وہ بھی آپ کے ساتھ مِل کر ایک ہی طرح کی ورزش کررہے ہوں گے۔