مری کے نواحی گاؤں میں جیپ سینکڑوں فٹ گہری کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جب کہ 10 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق گھنی کھوڑ سے نگری ٹوٹیال جانے والی مسافرجیپ لورہ ہزارہ کے گاؤں سیری چنالی میں سینکڑوں فٹ گہری کھائی میں جاگری، حادثے کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 7 افراد جاںبحق ہوگئے ہیں۔
امدادی کارروائی کے دوران 10 شدید زخمی افراد کو نکال لیا گیا ہے اور فوری طورپر لورہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،تاہم ان کی حالت انتہائی تشویش ناک بتائی جاتی ہے، جس کے باعث مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔