چھوٹے بچوں کی صحت بخش غذائیں

533

پری سکول کے بچے چست اور توانائی سے بھرپور ہوتے ہیں۔ انھیں اپنی جسمانی اور ذہنی نشوونما کو تقویت دینے اور روزمرہ معمولات کے لیے مقوی اور توانائی سے بھرپور غذا کی ضرورت ہوتی ہے۔ متوازن غذا یقینی بناتی ہے کہ ان کی طاقت بخش غذا کی ضروریات پوری ہو رہی ہیں۔ یہ بچوں کو صحت مند رکھنے اور ان میں اچھی غذا کھانے کی عادات پیدا کرنے میں بھی مددگار ہوتی ہے اور صحت کے حوالے سے ان کو ٹھوس بنیاد فراہم کرتی ہے۔

متوازن غذا کیا ہے؟

سب سے زیادہ کھائیں: اناج

زیادہ کھائیں: سبزیاں اور پھل

درمیانی مقدار میں کھائیں: گوشت، مچھلی، انڈے اور متبادل؛ دودھ اور اس کے متبادل

سب سے کم کھائیں: چکنائی /تیل، نمک اور چینی

مشروبات کا بھرپور استعمال کریں

ذیل میں پری سکول کی عمر کے بچوں کے لیے ہر قسم کی غذا کے لحاظ سے متوازن غذ ا کا چارٹ ترتیب دیا گیا ہے۔کون سے غذائیں تعلیم میں میرے بچے کی مدد کر سکتی ہیں؟

متوازن اور صحت بخش غذا آپ کے بچوں کی ذہنی نشوونما کے لیے مفید ہو سکتی ہے۔ جنک فوڈ اور پراسیس کردہ غذا بچوں کی صحت کے لیے غیر مناسب ہے۔ ذہنی نشوونما کے لیے چند خاص غذائی عوامل اہم ہیں۔