آئی سی سی کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ملتوی کرنے کا فیصلہ

292

دبئی:آسٹریلوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے رواں سال اکتوبر نومبر میں شیڈول ورلڈکپ کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2020ء سے متعلق اہم فیصلہ آئی سی سی کے جمعے کے روز ہونے والے اجلاس میں متوقع ہے، دوسری جانب آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ آئی سی سی نے کورونا وائرس کے سبب ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2020ء  ملتوی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

آسٹریلوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی جمعے کی ٹیلی کانفرنس میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کو ملتوی کرنے کا باضابطہ اعلان کر دے گی۔

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی اس خالی ہونے والی ونڈو میں آئی پی ایل کا انعقاد سری لنکا یا متحدہ عرب امارات میں کیا جائے گا کیوں کہ بھارت میں کورونا کی وجہ سے حالات بہت خراب ہیں۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا کے وفاقی وزیر سیاحت سائمن برمنگھم نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ  ملکی سرحدیں دسمبر تک بند رکھی جائیں گی جبکہ اس میں صورتحال کے تحت اس  پابندی میں مزید توسیع بھی  ہوسکتی ہے۔