گلگت بلتستان: عام انتخابات کیلیے کاغذات نامزدگی کے حصول کا شیڈول جاری

120

گلگت (اے پی پی) الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے عام انتخابات 2020ء کیلیے کاغذات نامزدگی کے حصول کا شیڈول جاری کردیا، جس کے بعد ریٹرننگ آفیسر گلگت حلقہ 01 کیپٹن(ر) اسامہ مجید چیمہ نے حلقے میں گلگت بلتستان اسمبلی کی نشست کیلیے کاغذات نامزدگی کی تاریخ کا اعلان کردیا، جس کے مطابق کاغذات نامزدگی پیر 13 جولائی تا جمعرات 16 جولائی ریٹر ننگ آفیسر، اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن(ر) اسامہ مجید چیمہ کے دفتر سے حاصل اور جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان ریٹرننگ آفیسر حلقہ 01 نے مزید بتایاکہ امیدواروں کی لسٹ 17 جولائی کو جاری کردی جائے گی اور کاغذات کی جانچ پڑتال 23 جولائی کو ہوگی۔ ریٹرننگ آفیسر کیجانب سے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی منظور ی یا مسترد ہونے کے خلاف اپیل کرنے کی تاریخ27 جولائی ہوگی، کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد حتمی نامزدگی کا اعلان 4 اگست کو کیاجائے گا، امیدواروں کیلیے انتخابی نشانات کا اعلان 06 اگست کو کیا جائے گا جبکہ امیدواروں کو الیکشن سے دستبرداری کی تاریخ 15 اگست 2020 مقرر کردی گئی ہے اور انتخابات 2020 کیلیے پولنگ 18 اگست کو ہوگی۔