پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ جاری ہے اور آئے روز سونے کی قیمت نئی بلندیوں کوطھو رہی ہی ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 350 روپے کا اضافہ ہواہے، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 9 ہزار 250 روپے ہوگئی،جبکہ 10 گرام سونےکی قدر 300 روپے اضافے کے بعد 93ہزار664 روپے ہے۔
عالمی صرافہ بازار میں بھی سونے کی قدر میں ایک ڈالرکااضافہ ہوا ہے اور اس کی قیمت 1809 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 27 پیسے اضافہ ہوا اور کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالرکی قیمت 166 روپے 63 پیسے ہے۔