بھارت میں کرونا کی صورتحال خطرناک حد تک بگڑ گئی ہے اور ملک بھر میں نوول کرونا وائرس کے باعث 500 مزید نئی ہلاکتیں جبکہ 28 ہزار701 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ اب تک ایک روز میں سامنے آنے والے نئے کیسز کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔
بھارت میں اب تک سامنے آنے والےکرونا کیسز کی کل تعداد 8لاکھ 78 ہزار 254 ہو گئی ہے جبکہ اب تک23ہزار 174 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔