راولپنڈی: بلوچستان کے ضلع پنجگور میں دہشتگردوں نے فائرنگ کر کے پاک فوج کے 3 جوان شہید جبکہ افسر سمیت 8 زخمی کردیے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق کاہان ویلی میں سیکیورٹی فورسز کی پیٹرولنگ ٹیم پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 3 جوان موقع پر ہی شہید ہوگئے جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق واقعہ میں زخمی ہونے والےافسر سمیت 8 اہلکاروں کو سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں میں سے5کی حالت تشویش ناک ہے۔