فیفا کا فٹبال ورلڈکپ 2020 کے شیڈول کا اعلان

310

فیڈریشن آف انٹر نیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن (فیفا) نے قطر میں  ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کردیاہے۔

فیفا کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق 2022 فٹ بال ورلڈکپ کی میزبانی قطرکرے گااور فٹ بال ورلڈکپ کے میچزموسم سرما میں ہوں گے،فیفا کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق ورلڈکپ 2022 کا آغاز 21 نومبرسے ہوگا جبکہ فائنل 18 دسمبر 2022 کو لوسیل اسٹیڈیم  میں کھیلا جائے گا،قطر کی ٹیم افتتاحی میچ کھیلے گی۔

روزانہ گروپ مرحلے کے 4 میچزکھیلےجائیں گے،گروپ راؤنڈ میں پہلا میچ دن ایک بجے، دوسرا شام 4، تیسرا 7 اور آخری میچ رات 10 بجے شروع ہوگا۔

پری کوارٹر فائنل تین سے چھ دسمبر، کوارٹر فائنل نو اور دس دسمبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ سیمی فائنل 13 اور 14 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔