مویشی منڈیوںکیلیے اوقات محدود کرنا احمقانہ فیصلہ ہے، راجا جواد

76

راولپنڈی( نمائندہ جسارت)امیرجماعت اسلامی ضلع راولپنڈی راجا محمدجوادنے کہاہے کہ مویشی منڈیو ں کے اوقات محدودکرنا احمقانہ فیصلہ ہے شدیدگرمی کے باعث دن کوخریداری مشکل ہوتی ہے اس وجہ سے ہمیشہ شام کے وقت ہی زیادہ خریدوفروخت ہوتی ہے محدود اوقات کے باعث افراتفری اوررش میں بے پناہ اضافہ ہوگا جس کے باعث کورونا کے پھیلاؤ کے زیادہ خطرات ہوں گے ۔صبح 6تاشام7بجے کے بجائے 24گھنٹے خریدوفروخت کی آزادی ہونی چاہیے عیدالفطرپربھی وقت محدودکرنے سے مارکیٹوں میں رش کی وجہ سے مسائل میں بے پناہ اضافہ ہوا تھا حکومتی عہدیدارفیصلہ پہلے کرتے ہیں اورسوچنے کاکام بعد میں کرتے ہیں ،حکمران ہوش کے ناخن لیں۔