گردے: افعال، امراض اور سدِباب

665

گردے انسان کے اندرونی فلٹر یونٹس ہیں اور یہ خدا کی طرف سے انسانی جسم سے متعلق پائی جانے والی عظیم نعمتوں میں سے ایک ہے۔ آج ہم گردوں کے افعال و امراض اور اس سے جڑی بیماریوں سے کیسے بچا جائے، اس پر بحث کریں گے۔

گردے آپ کیلئے کیا کرتے ہیں؟

1) پیشاب کی ساخت اور اخراج کرتے ہیں۔

2) فضولات (غیر ضروری اشیاء) اور ضرورت سے زائد پانی کا خراج کرتے ہیں۔

3) جسم میں کیمیائی توازن اور فشار خون کو برقرار اور مناسب رکھتے ہیں۔

4) جسم کی ہڈیوں کو صحتمند رکھتے ہیں۔

5) سرخ جسیمات خون ( خون کیلئے آبِ حیات) کی ساخت میں اعانت کرتے ہیں۔

گردے کا عارضہ لاحق ہونے کے امکانات درجہ ذیل افراد میں زیادہ ہوتے ہیں:

جو ذیابیطس، بلند فشار خون یا فربہی میں مبتلا ہوتے ہیں، عمر 50 سال سے زیادہ ہوتی ہے، گردوں کا خاندانی مرض ہوتا ہے اور تمباکو کا کسی بھی شکل میں استعمال کرتے ہیں۔

تکالیف:

1) پیشاب کرنے میں تکلیف، دشواری یا جلن محسوس کرنا۔

2) پیشاب بار بار آنا

3) آنکھوں کے گرد و بیش اور ہاتھ پاؤں کی سوجن۔

4) کمر میں پسلیوں کے نیچے درد ہونا۔

آپ اپنے گردوں کے تحفظ کیلئے کیا کچھ کرسکتے ہیں؟

خود کو تندرست اور فعال رکھیے اور اپنی شکرِ خون کی سطح پر باقاعدہ نظم و ضبط رکھئیے۔ اپنے فشار خون کا باقاعدہ معائنہ کرائیے اور اپنا وزن بھی مناسب رکھیے۔ مشروبات (پھلوں کے رس اور پانی) وغیرہ مناسب مقدار میں پئیں (تقریباً 3 لیٹر رات و دن میں)۔ تمباکو کا استعمال ہرگز نہ کیا جائے کیونکہ اس سے گردے کا سرطان بھی ہوسکتا ہے۔ طبی نسخوں کے بغیر فروخت ہونے والی ادویہ کو ہرگز نہ استعمال کیا جائے۔

دافع سرطان غذائیں:

دافع سرطان غذاؤں میں مولی، شلجم، شاخ گوبی، پھول گوبھی اور بند گوبھی کھائیے۔ یہ سبزیجات جسم کے اکثر اعضاء کے سرطان سے بچاتی ہیں۔