سوات میں نامعلوم افراد کے حملے میں ایف سی اہلکار شہید

78

سوات (صباح نیوز)سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے بیاکند میں نامعلوم افراد کے حملے میںایف سی اہلکار کانسٹیبل کبیر خان شہید ہوگیا، ذرائع کے مطابق پرائمری اسکول میں موجود ایف سی کے اہلکاروں پر رات کی تاریکی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے کبیر خان کوزخمی کردیا، جسے مقامی اسپتال منتقل کیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ چل بسا،شہید کی نماز جناہ کیمپ کانجو میں ادا کی گئی ، بعد ازاںایف سی کے چاق وچوبند دستے نے شہید کو سلامی دی اور میت آبائی علاقے لکی مروت روانہ کردی گئی۔