وزیراعلیٰ پنجاب کی تبدیلی سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں، وزیراطلاعات

306

وزیر اطلاعات سینیٹر  شبلی فراز کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو عہدے سے ہٹانے کے متعلق خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں ۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئےسینیٹر شبلی فراز نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو تبدیل کرنے کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ  عثمان بزدار  کہیں نہیں جارہے، ان کی کی تبدیلی سے متعلق خبریں بے بنیاد اور جھوٹی ہیں۔

خیال رہے گزشتہ چند روز سے خبریں گردش کررہے تھیں کہ  وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور وہ جلد کسی اور کو ان کی جگہ وزیراعلیٰ پنجاب بنانے والے ہیں۔