پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو دوسری بار قونصلر رسائی دے دی

191

اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو دوسری بار قونصلر رسائی دے دی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق  بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی بھارتی درخؤاست پر دی گئی ہے،آج  بھارتی ہائی کمیشن  کے 2 قونصلر آفیسرز کو بغیر کسی تعطل کےیادیو تک رسائی دی گئی، دونوں نے  آج سہ پہر 3 بجے کلبھوشن یادیو سے ملاقات کی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ  کلبھوشن کو ویانا کنونشن کے تحت پہلی قونصلر رسائی2 ستمبر 2019 کو دی گئی تھی۔اس سے قبل کلبھوشن یادیو سے اس کی والدہ اور اہلیہ کی بھی ملاقات کروائی جاچکی ہے

ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان عالمی عدالت انصاف  17 جولائی2019 کے فیصلے  پر مکمل عملدرآمدکیلئے پرعزم ہے، امید ہے بھارت بھی مذکورہ عدالتی  فیصلے پر عمل کے حوالے سے تعاون کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ  کمانڈر یادیو نےپاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا، دہشت گردی  کی کارروائیوں میں معصوم پاکستانیوں کی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا، کلبھوشن  نے تحقیقات کے دوران کئی اہم انکشافات بھی کیے،انکشافات میں بھارتی ایجنسی راکی جانب سےپاکستان میں ریاستی دہشت گردی کی کارروائیوں کا ذکر ہے۔