دانتوں کی حفاظت کیلئے آپ کا سب سے بڑا ہتھیار ٹوتھ برش اور فلورائیڈ کا ٹوتھ پیسٹ ہے۔ اپنے برش کو دانتوں سے صاف کرتے وقت اوپر سے نیچے رگڑیے اور دائرے میں بھی گھمائیے۔
دانتوں کے علاوہ اپنی زبان پر بھی برش کیجیے، اسلئیے کہ پلاک کے جراثیم زبان پر بھی ہوتے ہیں۔
ٹوتھ برش طویل عرصے تک استعمال نہ کریں، اسے جلدی جلدی تبدیل کریں۔ یہ تبدیلی 3 سے 4 ماہ کے عرصے میں ہونی چاہیے۔
برش خریدتے وقت یہ دھیان رکھیں کہ وہ ملائم ہو اور اس کا ہینڈل ایسا ہو کہ برش منہ میں ہر طرف باآسانی پہنچ جائے۔
اگر آپ کو دانتوں کی کوئی بڑی بیماری لاحق ہوجائے تو دانتوں کے امراض کے ماہر سے ضرور مشورہ کیجیے۔ اس کے علاوہ کبھی کبھار دانتوں کو مشین سے بھی صاف کرائیے۔ پلاک جم جانے کی صورت میں مشین سے صفائی ضروری ہے جو دندان ساز ہی کرسکتا ہے۔