سوات میں ایف سی اہلکار کے قتل کا ڈراپ سپین

114

سوات(صباح نیوز)سوات میں ایف سی اہلکار کے قتل کا ڈراپ سپین ہوگیا،ایف سی اہلکار کو دہشت گردوں نے نہیں اپنے ہی کمانڈر نے فائرنگ کرکے قتل کیا، لاس نائیک عثمان غنی کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا گیا ،پولیس ترجمان کے مطابق15جولائی کوبیاکند میں چیک پوسٹ میں ڈیوٹی پر مامورایف سی اہلکار محمد کبیر سکنہ لکی مروت فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا تھا جس پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ مقدمہ درج کیا گیاتھا، دوران تفتیش ایف سی کمانڈر عثمان غنی نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وقوعہ کی شب میں سو رہا تھا، خواب میں گھبرا کر میں اْٹھا کہ کسی نے ہم پر حملہ کیا ہے جس پر میں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میںمحمد کبیر فائرنگ کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا،پولیس نے ایف لاس نائیک عثمان غنی کو حراست میں لیکر اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔