ہراسکول میں 2 گھنٹےگرین اورکلین پاکستان کا شعوردیاجائےگا، وزیر اعظم

263

اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا کہناہے کہ ہمارے حالات دنیا سے بہترہیں، جنگلات کے تحفظ کے لیےنگہبان تعینات کررہے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ چیف سیکریٹریز کوکہا ہے کہ شہروں کے ماسٹرپلان بنائیں،ہراسکول میں ہفتے میں 2 گھنٹے بچوں کوگرین اورکلین پاکستان کا شعوردیاجائےگا، 9 نیشنل پارک ڈکلیئرکردیے ہیں،مزید  بھی بڑھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پانچ سال میں پاکستان میں 10 ارب درخت اگانے ہیں، دو سال میں 30 کروڑدرخت اگائے ہیں، آیندہ سال جون تک پاکستان میں ایک ارب درخت اگاچکے ہونگے، 5 سال میں 10ارب درخت کےٹارگٹ کے قریب پہنچ جائیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پچھلی عید پرایس او پیرپرعمل نہیں کیا گیا، اس دفعہ عوام احتیاطی تدابیر کا خیال کرتےہوئے قربانی کریں، جوتباہی دنیا میں آئی ہے وہ پاکستان اس سے ابھی تک بچا ہوا ہے، لاک ڈاؤن کی وجہ سے دنیا میں تباہی مچی ہوئی ہے،، بھارت میں کورونا سے ایک دن میں 700 اموات ہوئی ہیں۔