پہلے گرمی کا 62 سالہ ریکارڈ ٹوٹا، پھر بارش نے شہر ڈبودیا

356

کراچی: شہر قائد میں آج جمعہ کو دو مختلف صورتحال دیکھنے کو ملی، پہلے 62 سالہ گرمی کا ریکارڈ ٹوٹا، پھر ہونے والی موسلادھار بارش نے شہر کو ڈبودیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں  جمعہ کو  پہلے 62 سالہ گرمی کا ریکارڈ ٹوٹا ،اس سے قبل 1958 میں جولائی کے مہینہ میں42.2سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا ، جبکہ آج شہر کا درجہ حرارت ایک وقت 42.6 تک پہنچ گیا تھا ، اس  کے بعدچار بجتے ہی شہر میں  تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ، جس نے  پورے شہر کو جل تھل کردیا۔

شہر میں ہونے والی بارش کے بعد، سڑکیں تالاب بن گئیں  اورگھٹنوں گھٹنوں تک پانی کھڑا ہوگیا، جس سے  گاڑیاں خراب اور ٹریفک جام  ہوگیا ،جس سے شہریوں کو شدیدپریشانی  کا سامنا ہے۔

بارش کے ساتھ چلنے والی تیز آندھی کے باعث  کئی درخت اور پول بھی  گرگئے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کی فراہمی بھی معطل ہے۔

شہر میں سب سے زیادہ بارش صدر  ، آئی آئی چند ریگر روڈمیں 42 ملی میٹر، لانڈھی ، کورنگی  اورقائد آبادمیں 40، شارع فیصل، ڈرگ روڈ اور فیصل بیس میں 32 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

یونیورسٹی روڈ،گلشن اقبال میں 15، لیاقت آباد، گولیمار اور ناظم آباد میں 6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔