اسپینش فٹبال لیگ کا ٹائٹل ریال میڈرڈ نے اپنے نام کر لیا

230

اسپینش فٹبال چیمپئن لیگ کا ٹائٹل ریال میڈرڈ نے اپنے نام کر لیاہے،اہم میچ میں ولار ریال کو دو ایک سے شکست دی، بینزما نے دو گول اسکور کئے۔

تفصیلات کے مطابق ریال میڈرڈ کے  کریم بینزیما نے 29 ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی،بینزیما نے ہی 77 ویں منٹ میں ایک اور گول کرکے اپنی ٹیم کی پوزیشن کو مزید مستحکم کر دیا،مخالف ٹیم ولار رالن کے ابورا نے 83 ویں منٹ میں گول کر کے میچ میں واپس  آنے کی کوشش کی مگر یہ کوشش بے کار ثابت ہوئی۔

ریال میڈرڈ نے آخری لمحات میں شاندار فاع کیا اور ٹائٹل اپنے نام کر لیا،کامیابی پر کھلاڑیوں نے بھرپور جشن منایا۔