صوبے کے تحفظ کے لیے پنجاب بچاؤتحریک شروع کرناپڑےگی ، احسن اقبال

218

لاہور:مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ وقت آ گیاہے کہ ہمیں صوبے کے تحفظ کے لیے پنجاب بچاؤتحریک شروع کرناپڑےگی ،نیشنل ہیلتھ چارٹرکو قومی اور پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ اوردباؤکےذریعےارکان پنجاب اسمبلی کو روکا گیا ، پنجاب کی تباہی پرخاموش تماشائی نہیں بن سکتے ،پنجاب میں صحت اورتعلیم کےشعبوں کابجٹ ختم ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ محکمہ صحت کی زبوں حالی پرنیشنل ہیلتھ چارٹر تیار کرے گی،حکومت صرف نیب کےذریعےجھوٹےکیس بنانےپر کام کررہی ہے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ بیرون ملک سےڈگری لیکرآنیوالے10،12 ہزارڈاکٹرزکولائسنس جاری کیےجائیں ،ان 6ہزار ڈاکٹرز نے پروفیسرز کی نگرانی میں ٹریننگ لی ہے ،6ہزارپوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرزکو حکومت تسلیم نہیں کررہی ہے ، ینگ ڈاکٹرزایسو سی ایشن نےجن تحفظات سےآگاہ کیاہم سمجھتےہیں وہ حق بجانب ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ پنجاب میں جوقانون بنایاگیا اس سےمحکمہ صحت کوپرائیویٹائزکیا جارہا ہے،دوسال میں دوکروڑعوام مزیدغربت میں چلے گئے،پی ایم ڈی سی کی تباہی سےآج صحت کانظام بدترین بحران کاسامناکررہاہے۔