ایران نے چاہ بہار کے بعد  گیس منصوبے سے بھی بھارت کو باہر کردیا

548

تہران:پہلے ہی سے مشکلات میں گھرے بھارت کوایک اور دھچکا،ایران نےچاہ بہار ریل منصوبے کے بعد بھارت کو گیس پائپ لائن پروجیکٹ سے بھی الگ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کو فرزاد ایران کے ساتھ گیس فیلڈ منصوبے سے بھی ہاتھ دھونا پڑ گیا ہے، ایران نے گیس پروجیکٹ سے بھی بھارت کو الگ کر دیا۔

بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران فرزاد بی گیس فیلڈ کا منصوبہ خود مکمل کرے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گیس فیلڈ کا یہ منصوبہ ممکنہ طور پر چین کو مل سکتا ہے۔

خیا ل رہے کہ چند روز قبل ایران نے فنڈز میں تاخیر کرنے پر بھارت کو چاہ بہار ریل پراجیکٹ سے بھی علیحدہ کردیا تھا اور اس پراجیکٹ کو اپنے طور پر تعمیر کرنے کا فیصلہ کیاتھا۔