کراچی کی فیکٹری میں لگنے والی آگ  نے مزید دو فیکٹریوں کو لپیٹ میں لے لیا

419

کراچی: لانڈھی پروسیسنگ ژون میں گتے کی فیکٹری میں ہونے والی آگ بے قابو ہوگئی ہے اور اس نے مزید دو فیکٹریوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق فائر بریگیڈ حکام نے آگ کوتیسرے درجے کا قرار دے دیا ہے،اورصورتحال  کو مد نظر رکھتے ہوئےشہر بھر کے تمام فائر ٹینڈرز کو جائے وقوع پر طلب کرلیا ہے جب کہ واٹر بورڈ حکام نے تمام ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

آگ کی شدت کے باعث فیکٹریوں کی عمارتیں مخدوش ہوگئی ہیں ، جبکہ گتا فیکٹری کی دیواریں گرنے بھی لگیں ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق فیکٹریوں میں موجود تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

اس وقت فائر بریگیڈ کی 9  فائر ٹینڈرز، 10 واٹر باؤزرز اور ایک سنارکل آگ بجھانے میں مصروف ہیں جب کہ واٹر بورڈ حکام کے حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ 20 سے زائد واٹر ٹینکرز پروسیسنگ زون کی طرف روانہ کردیے گئے ہیں۔