دوہری شہریت والوں پر اسمبلی میں آنے پر پابندی ہے، فواد چوہدری

419

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنا لوجی فوادچودہدر کا کہنا ہے کہ آئین کے تحت دوہری شہریت والوں پر اسمبلی میں آنے پر پابندی ہے، فیصلہ سازی میں صرف منتخب لوگ حصہ لے سکتے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ قانون کےمطابق پارلیمانی نظام میں غیرمنتخب لوگ فیصلہ سازی میں شامل نہیں ہوسکتے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کی وجہ سےتحریک انصاف مشکلات کا شکار ہے ، جس پر صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ کا اشارہ عثمان بزدار کی طرف ہے؟ فواد چوہدری نے جواب  دیتے ہوئے کہا کہ آپ بہتر سمجھ سکتے ہیں۔

فواد چوہدری نے اپوزیش جماعتوں کی جانب سے عید کے بعد آل پارٹیز کانفرنس کوحلوہ پارٹی کانفرنس قرار دیتے ہوئے کہا کہ بہت سی ایسی جماعتیں ہیں جن میں عوام کی کوئی اہمیت نہیں،مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو یہ ہی نہیں پتہ کے ان کی پارٹی کا سربراہ کون ہے؟

انہوں نے کہا کہ اے پی سی کا اجلاس بلانے والے سیاسی حکمت عملی بنانے کے بجائے چائے پینے میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں، اسی لیے حکومت کو ان سے کوئی مسئلہ نہیں۔