اپوزیشن کے اراکین اپنے اثاثے ڈکلیئر کریں، مراد سعید کا مطالبہ

342

اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے اراکین سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اپنے اثاثے ڈکلیئر کریں، ن لیگ کے دور میں اقربا پروری عروج پر تھی۔

قومی اسمبلی کے اجلاس  میں خواجہ آصف کی تقریر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے  مراد سعید نے کہاکہ سابقہ حکومت نے اس لیےشوگر انکوائری نہیں کرائی کیونکہ اُن کی خود کی شوگر ملیں موجود تھیں۔

انہوں نے کہا کہ سابق ادوار میں اداروں کو بیچنے کی بات ہوتی تھی،کسی ادارے کو نہیں بیچا جارہاہے، حکومت روز ویلیٹ کی تزئین وآرائش پر بات کررہی ہے، کس نے کہا کہ روز ویلیٹ پیچا جارہاہے؟

وفاقی وزیر نے کہا کہ امید تھی خواجہ آصف نے وزیر ہوتے ہوئے اقامہ ہولڈر رکھا، صرف وزیر نے ہی نہیں بلکہ ن لیگ کے دور میں  وزیراعظم بھی اقامہ ہولڈر تھے۔

مراد سعید نے کہا کہ معاون خصوصی کے اثاثہ ڈکلیئر کرنے کا قانون نہیں تھا لیکن عمران خان کے کہنے پر ہی کابینہ کے تمام ارکان نے اپنے اثاثے جات ڈکلیئر کیے، سابقہ حکومتوں میں کبھی کسی وزیر کے اثاثہ جات ڈکلیئر نہیں کیے گئے۔