راولپنڈی : چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہےکہ عید اور محرم میں احتیاط کی ضرورت ہے، ملکی سیکیورٹی کودرپیش ہر خطرے کا موثر جواب دیا جائے گا۔
پاک فوج کی ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف کی زیر صدارت 233ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد کی گئی ، جس میں ملک کی اندرونی وبیرونی سیکیورٹی کے تناظر میں آپریشنل تیاریوں پر غورکیا گیا۔
233rd Corps Commanders’ Conference, presided by COAS General Qamar Javed Bajwa held today at GHQ. Forum reviewed operational readiness & evolving threat spectrum in context of external & internal security of the country. COAS complimented efforts put in by all formations (1/4) pic.twitter.com/JJvAQ2oqNr
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) July 21, 2020
خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر آرمی چیف نے تمام فارمیشنز کی تیاریوں کو سراہاتے ہوئےمقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کا جائزہ لیا گیا، کور کمانڈر نے بتایا کہ بھارتی غیر قانونی اقدام کوآئندہ ماہ ایک سال ہوجائے گا،کور کمانڈرز نے کشمیریوں کی جہدوجہد آزادی کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔
…the pandemic, forum also appreciated efforts of Doctors, Healthcare workers, Paramedics across the country. COAS expressed complete satisfaction with overall operational readiness of Army as the forum reiterated resolve to thwart any threat to Pakistan’s security(4/4)
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) July 21, 2020
آرمی چیف نے کورونا کے خلاف سول انتظامیہ کی مددپر فارمیشنز کے تعاون کو سراہاتے ہوئے کہا کہ کورونا کے خلاف کامیابیوں کو احتیاط سے ہی برقرار رکھا جاسکتا ہے۔