نیب کو اپوزیشن کی آواز دبانے کے لیے استعمال کیا گیا، مولانا فضل الرحمن

267

اسلام آباد: سربراہ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ نیب کو اپوزیشن کی آواز دبانے کے لیے استعمال کیا گیا،سیاست دانوں کے خلاف نیب میں کیسز عام عدالتوں میں ہونے چاہیئں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت حقیقی معنوں میں ہونی چاہیے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی سمیت اپوزیشن کی تمام جماعتیں نئے انتخابات پر متفق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیب قانون پر ہمارے تحفظات کی سپریم کورٹ کے فیصلے نے توثیق کی ہے،سپریم کورٹ کے فیصلے میں تبصرے نے نیب کی حقیقت کو عیاں کیا ہے،سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نیب کو برقرار رکھنے کا جواز نہیں رہا۔