مسلم لیگ ن کی قیادت کا نیب کا ادارہ ختم کرنے کا مطالبہ

223

لاہور:مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق  کا کہنا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں اورپارلیمنٹ پرلازم ہےکہ قانون سازی کریں،نیب کو ختم کیا جائے ،پارلیمنٹ احتساب کا ادارہ بنائے۔

مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ سپریم کورٹ کےفیصلےکےبعدنیب کاکوئی جوازنہیں ہے،ہمیں چوراورڈاکو ثابت کرنےکیلئے ایڑھی چوٹی کازور لگایا گیا، پاکستان بنانےوالوں کی اولادوں کےساتھ مسلسل بدسلوکی ہوئی ہے۔

 احسن اقبال  نے کہا کہ حکومت پاکستان کوجمہوری نہیں پھینٹاکریسی بناناچاہتی ہے، سی پیک کونیوٹرل گیئرمیں لگاکر کھڑا کر دیا ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ یہ نااہل ،نالائق  اورکرپٹ حکومت ہے ، اس حکومت کوگھربھیجناملک کےتشخص کیلئے بہت ضروری ہے۔