ترکی نے 44 غیر قانونی تارکین وطن کو بچالیا

221

استنبول:ترکی کے ساحلی محافظوں نے ایجیئن سمندر میں 44 غیرقانونی تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچالیا ہے۔

ترک سرکاری خبر ایجنسی  انادولو  کے مطابق مغربی صوبہ ازمیر کے ضلع ڈکیلی کے قریب ترک ٹیموں نے مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن کوبچایا۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب یونان کے  ساحلی محافظوں نے تارکین وطن کو لے جانے والی ان کی  ربڑ کی کشتی کو واپس ترکی  کے ساحل کی جانب  دھکیل دیاتھا۔

ترک کوسٹ گارڈ کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے آغاز سے اب تک 12ہزار503 تارکین وطن نے ترکی کے سمندری راستے سے  یونان پہنچنے کی کوشش کی ہے ، جو 2019 کے اسی عرصے کی  16ہزار521 کی تعداد سے کم ہوچکی ہے۔