عید کے بعد ایس او پیز کے ساتھ شادی ہال اور ریسٹورنٹ کھولیں گے، فرخ حبیب

72

اسلام آباد(آئی این پی ) تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ عید کے بعد ایس او پیز کے ساتھ شادی ہال اور ریسٹورنٹ کھولیں گے۔ پارلیمانی سیکرٹری ریلوے فرخ حبیب نے کہا ہے کہ عیدالاضحی کے بعد ایس او پیز کے ساتھ شادی ہال اور ریسٹورنٹ کھولیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایس او پیز کے تحت پورے ہفتے کاروبار کھولنے کی بھی کوشش کریں گے۔ فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ این سی او سی سفارشات تیار کررہا ہے، تاجر برادری بھی ذمے داری کا مظاہرہ کرے۔