حکومت کا اپنی 2 سالہ کارکردگی عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ

425

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اپنی دو سالہ کارکردگی عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے اپنی دو سال کی کارکردگی قوم کے سامنے لانے کا فیصلہ کرلیا، وزیراعظم کی ہدایت پروزرا نے کارکردگی کا تمام ریکارڈ ترتیب دینا شروع کردیا ہے،جبکہ بعض وزرا کی کارکردگی رپورٹس تیار ہوگئی ہیں اور انہوں نے سیکرٹریز وزیراعظم آفس  میں جمع کروادی ہیں۔

وفاق قومی پالیسیاں اور خارجہ محاذ میں کامیابیاں عوام کے سامنے رکھے گا کہ وزیراعظم عمران خان نے معاشی چیلنجز پر کیسے قابو پایا۔

احساس پروگرام کے تحت مسحتقین تک امداد پہنچانے کا معاملہ بھی سامنے لایا جائے گا جبکہ معاشی اہداف،قرضوں کی ادائیگی، چینی اور پٹرول بحران سے متعلق پیش رفت سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔