اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے آسیہ اندرابی کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی نظریات کی بنا پرضعیف خاتون کی قیدبھارتی ریاستی سامراجی ذہنیت کی عکاس ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری کی جدوجہدآزادی میں خاتون رہنماآسیہ اندرابی کی طویل حراست انتہائی تشویشناک ہے۔
کشمیری جدوجہد آزادی کی خاتون رہنما آسیہ اندرابی کی طویل حراست انتہائی تشویشناک ہے۔سیاسی نظریات کی بناء پر ضعیف اور علیل مسلمان عورت کی قید بھارتی ریاستی سامراجی ذہنیت کی عکاس ہے۔ہم ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔#StandWithAasiyaAndrabi
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) July 24, 2020
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے مودی کا چہرہ دنیا کے سامے عیاں کردیا ہے،بھارت کا 5اگست کا اقدام غیر آئینی ہے،بھارت ریاستی جبر سے تحریک آزادی کو ختم نہیں کر سکتا۔