پنجاب حکومت نے اسٹیل ملز لگانے کا منصوبہ بنالیا

370

 لاہور:پنجاب حکومت نے آسٹریلین کمپنی کے ساتھ مل کراسٹیل ملز لگانےکامنصوبہ بنا لیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے آسٹریلین کمپنی کےساتھ مل کر صوبے میں اسٹیل ملز لگانےکامنصوبہ بنایا ہے،اسٹیل ملز لگانےکامنصوبہ چنیوٹ پراجیکٹ کے حوالے سے بنایا گیا ہے۔

سیکرٹری معدنیات عامر اعجاز اکبر کا کہنا ہے کہ چنیوٹ میں250ملین ٹن لوہے کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں،محکمہ معدنیات نے وفاقی حکومت کو معاہدہ کرنے کیلئے کیس بھجوادیاہے۔

سیکرٹری معدنیات کے مطابق سٹیل ملز لگانےکامعاہدہ جوائنٹ وینچر کے طور پر کیا جائے گا اس منصوبےپرایک اعشاریہ25ارب ڈالرلاگت آئےگی۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلین کمپنی صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت سٹیل ملز لگائے گی۔

عامر اعجاز اکبر کے مطابق ملز کے قیام سے جہاں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے وہیں ملک کی لوہے کی ضروریات بھی پوری ہوں گی۔