صاحبزادہ حامد رضا چیئرمین قرآن بورڈ مقرر، آج عہدہ سنبھالیں گے

190

فیصل آباد (آن لائن) حکومت پنجاب نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کو چیئرمین قرآن بورڈ پنجاب کا نوٹیفکیشن جاری کردیا اور صاحبزادہ حامد رضا آج اپنے عہدے کا چارج لے لیں گے، مذہبی اور سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ صاحبزادہ حامد رضا کو حکومت کی جانب سے نوازا گیا ہے کیونکہ وہ حکومت کے خلاف بیان بازی کر رہے تھے اور حالیہ عیدالفطر کے اعلان پر انہوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اپنے مدرسے جھنگ بازار میں دوسرے روز نماز عید ادا کی تھی۔ علاوہ ازیں سنی اتحاد کونسل کے رہنمائوں ملک بخش الٰہی، میاں فہیم اختر، قاری محمد امین رضوی اور راشد محمود نے صاحبزادہ حامد رضا کو چیئرمین قرآن بورڈ پنجاب بننے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن بورڈ ایک آئینی ادارہ ہے جو صاحبزادہ حاجی محمد فضل کریم نے اپنی کوششوں اور جدوجہد سے قائم کیا۔ قرآن بورڈ کی چیئرمین شپ کے لیے صاحبزادہ حامد رضا انتہائی موزوں ترین شخصیت ہیں۔