بپ جی لوورز کیلئے بری خبر، پی ٹی اے نے گیم کھولنے سے انکار کردیا

405

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کاتھارٹی نےآن لائن ویڈیو گیم  پب جی  کو کھولنے سے انکار کردیا ہے۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں  کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے گیم پر سےپابندی ہٹانے کا کوئی حکم نہیں دیا، عدالت نے صرف پی ٹی اے کے یکم جولائی کو جاری کیے گئے فیصلے(جس میں گیم کو عارضی طور پر بند کیاگیاتھا)  کی تفصیلات جاری کرنے کا کہا تھا۔

حکام نے کہا کہ گیم پر پابندی والدین اور عوامی شکایات موصول ہونے پر لگائی گئی تھی،پی ٹی اے نے پیکا ایکٹ کے تحت23 جولائی کو تفصیلی سماعت کے بعد فیصلہ جاری کیا تھا۔

پی ٹی اے نے کہا کہ پب جی انتظامیہ کو سوالنامہ بھیجا گیا تھا، جس میں ان سے 16سال سے کم عمر بچوں کو گیم سے دور رکھنے اور تباہ کن اور مجرمانہ مواد روکنے کیلئےکیے گئےاقدامات اور پب جی کھیلنے والے بچوں کےلیےکوئی ٹائم لائن مقرر کی گئی ہے یا نہیں؟سے متعلق پوچھا گیا تھا، تاہم انتظامیہ کی جانب سے پوطھے گئے کسی بھی سوال کا جواب نہیں دیا۔

جس پر 23 جولائی کو پی ٹی اے نےگیم پر مستقل پابندی لگانے کا فیصلہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس نے بھی بچوں میں خودکشی کے واقعات رپورٹ ہونے پر گیم کوبند کرنے کیلئے پی ٹیاے کو خط لکھا تھا۔

خیال رہے کہ پی ٹی اے نے یکم جولائی کو ’پب جی‘ گیم پر عارضی طور پر پابندی عائد کردی تھی جس کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامرفاروق نے 24 جولائی کو  پب جی پر پابندی کا پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے آن لائن گیم کو فوری بحال کرنے کا حکم دیا تھا۔