کراچی ڈوب گیا، مراد علی شاہ کہاں ہیں؟ انکی ایک اسٹیٹمنٹ تک نہیں آئی، شہباز گل

301

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور شہباز گل کا کہنا ہے کہ کرونا پر سیاست کرنے میں سب سے اگے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کہاں ہیں؟  کراچی ڈوب گیا، لیکن ان کی ایک اسٹیٹمنٹ تک نہیں آئی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ اگرعمران خان اور وفاقی حکومت پر جھوٹی تنقید کرنی ہو تو سب سے پہلے وہ بات کریں گے، چند دن پہلے تک کرونا پر میڈیا ڈارلنگ مراد علی شاہ اور انکی ٹیم آج جعلی ہیڈ لائن چلا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاید کرونا پر عوام سے جو جھوٹ بولا اس کی وجہ سے آج منہ چھپا رہے ہیں۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ بلاول اور مراد شاہ جان بوجھ کر ملک کی معیشت تباہ کرنا چاہ رہے تھے، اللہ تعالی نے ایک بار پھر عمران خان کو ہمت دی اور وہ غریب کہ حق کہ لئے ڈٹ گئے اور آج پوری دنیا ان کی تعریف کر رہی ہے۔